Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈیمی چترال کا چھٹایوم تاسیس، مختلف پروگرامات کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال کا چھٹا یوم تاسیس گزشتہ دن پانچ نومبر بروز جمعہ منایا گیا ۔ اس حوالے سے اکیڈمی انتظامیہ کی طرف سے مختلف پروگرامات ترتیب دیے گئے تھے ۔ جن میں کتب میلہ , آرٹ ایگزیبیشن , مقابلہ نعت خوانی , فٹ بال میچ اور ایوارڈ تقریب شامل تھے ۔ عوام کی بہت بڑی تعداد نے کتب میلے میں دلچسپی لی ۔ والدین اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے کر آئے اور کتابوں کی خریداری میں فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ۔


شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے زیر اہتمام آرٹ ایگزیبیشن انتہائی کامیاب رہی ۔ ایگزیبیشن صبح 10 بجے تا شام 5 بجے تک جاری رہی ۔ ایگزیبیشن میں شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی , آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ , گورنمنٹ کالج چترال اور لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے طلباء طلبات نے حصہ لیا ۔ طلباء طا لبات نے خطاطی , پینٹنگ اور خاکہ نگاری کے سٹالز سجائے تھے ۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے بھی سٹالز کا وزٹ کیا اور اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کی کوششوں کو سراہا ۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد , ایڈشنل اسسنٹ کمشنر حفیظ اللہ , ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد حسین , پرنسپل شاہد جلال , ڈی ایس او فاروق اعظم , سنئیر سیاسی رہنما رحمت غازی , معروف فنکار منصور علی شباب , انصار نعمانی , ماہر تعلیم عالمگیر بخاری , پرنسپل سلیم کامل , معروف ادیب محمد عرفان عرفان اور دیگر نے اسٹالز کا دورا کیا ۔


ڈپٹی کمشنر حسن عابد نے ایگزیبیشن میں حصہ لئے ہوئے طلباء کے فن کو سراہا اور ان کے کام کی حوصلہ آفزائ کی ۔ڈپٹی کمشنر نے شاندار پروگرام ترتیب دینے پر اکیڈمی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اکیڈمی کے ساتھ اپنی بھر پور تعاؤن کی یقین دہانی بھی کی ۔ پروگرام کے آخر میں مختلف سیکٹرز میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر ڈپٹی کمشنر حسن عابد کی طرف سے ان کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ممد سلیم کامل اور سیدی خان (ایجوکیشن ), ڈاکٹر اسرار الدین ( محکمہ صحت ) , محمد عرفان عرفان ( ادب ) , گوہر علی خان ( کھیل / فٹ بال ) , سمیع الدین رئیس ( سوشل ورک ) اور حبیب الرحمن ( بیسٹ پیرینٹ ) شامل تھے ۔ مقابلہ نعت خوانی میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو بھی انعامات سے نوازا گیا

شہید اسامہ
chitraltimes osama academy 6th anniversery chitral1
chitraltimes osama academy 6th anniversery chitral2
chitraltimes osama academy 6th anniversery chitral3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54588