Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹرسکولز سپورٹس ٹورنامنٹ اینڈ لٹریری کمپٹیشن کی چترال ٹاون میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سالانہ انٹرسکولز سپورٹس ٹورنامنٹ اینڈ لٹریری کمپٹیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب گورنمنٹ سنٹئیل ماڈل ہائی سکول چترال اسٹیڈیم میں گزشتہ دن منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں طلبہ اساتذہ نے شرکت کی تقریب میں میزبانی کے فرائض گورنمنٹ ہائی سکول بلچ کے ٹیچر امتیاز الدین نے ادا کیئے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد یاد اے ڈی ای او ADEOسپورٹس جناب احمد الدین نے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔

تقریب سے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر وجیہ الدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد انٹرسکولز ٹورنامنٹ اینڈ لٹریری کمپیٹیشن کے سیکرٹری شاہد جلال نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے تمام شریک ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تقریب میں شرکت کرنے والے تمام طلباء اساتذہ و دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال لوئر جناب مظفر علی خان نے خطاب کیا انہوں نے بچوں کو کھیلوں کی اہمیت اور تعلیمی میدان میں کامیابی کے لیے کھیلوں کے کردار کے حوالے سے بات کی انہوں نے کہا کہ کھیل انسان میں نظم و ضبط پیدا کرتا ہے ہے انھوں نے تمام کھلاڑیوں کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔

مہمان خصوصی کے خطاب کے بعد تمام باوردی کھلاڑیوں نے نے پلئیرز مارچ کیا تقریب کے اختتام کے بعد گورنمنٹ سکولز کے اساتذہ اور پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کے مابین ایک نمائشی اور دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں گورنمنٹ سکولز کے اساتذہ نے پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ کی ٹیم کو شکست دی اور یوں یہ رنگ رنگ افتتاحی تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

chitraltimes inter schools tournamnet chitral1
chitraltimes inter schools tournamnet chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54572