انتقال پرملال، قاری شبیر احمد امام شاہی مسجد چترال انتقال کرگئے،نمازجنازہ پولوگراونڈ میں ادا کی جائیگی
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کی معروف دینی و روحانی شخصیت امام شاہی مسجد چترال قاری شبیر احمدایل ار ایچ ہسپتال پشاور میں گزشتہ رات انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کی جسدِ خاکی ان کے آبائی گاؤں دواشش جغور لوئر چترال روانہ کردی گئی ہے۔نماز جنازہ اتوار کے صبح دس بجے صبح پولوگراونڈ چترال میں ادا کی جائیگی۔