Chitral Times

Nov 28, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مقامی تنظیم چیپس کے زیراہتمام ’سیڈکالیکشن مہم‘ کا آغاز کردیاگیا

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چپس نے’سیڈکالیکشن مہم‘ کا آغاز کردیا‘ جس کا مقصد بچوں کی ذہنوں کو ماحول دوست بنانا اور لوکل سطح پر پیدا ہونے والی پودوں کو فروغ دینا ہے۔
جمعہ کے روز نانی ای سی ڈی بونی کے 250 سے ذائد بچوں کو خشک میواجات کی اہمیت کے حوالے سے اگاہ کیا گیا ۔
تما م بچوں سے کہا گیا کہ وہ گھر سے اپنے ساتھ خوبانی، الوبخارے، سیب یا کسی بھی خشک میوجات کاایک بیچ لائے۔ جن کو بعد میں سکول کے احاطے بودیا جائے گا۔

یادرہے کہ ماحولیاتی تنظیم چپس کے 80 سے ذائد گرین کلب ہیں، جس میں نانی ای سی ڈی اور آغاخان سکول سے منسلک کلب متحرک ہیں۔
اس گرین کلب کے پلیٹ فارم سے چپس مقامی پودوں کی افادیت کے بارے میں وقتاً فا وقتاً اگاہی مہم دیتے ر ہتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین چپس رحمت علی جعفر دوست کا کہنا تھاکہ مقامی پودوں کو اہمیت دینا وقت کی اشد ضرورت ہے۔انھوں نے کہاکہ بغیر تحقیق کے ملک سے دوسرے علاقوں سے لائے ہوئے پودوں کو چترال میں بودیا جاتا ہے، جو کہ ماحول کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

یاد رہے ’کلیں اینڈ گرین پاکستان‘ کا موٹو بھی سب سے پہلے چپس کے پلیٹ فارم سے اُٹھا تھا‘ اور اسی موٹو کو لیکر تنظیم 2007 سے پورے ملک‘ بلخصوص چترال میں ماحولیات پر کام کررہا ہے۔ اب یہ پروگرام ’کلین اینڈ گرین پاکستان‘ کے پلیٹ فارم سے چلائی جاری ہے۔

chitraltimes cheps seed collection campaign3
chitraltimes cheps seed collection campaign2
chitraltimes cheps seed collection campaign

شیئر کریں: