Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی اوکی مداخلت، گنگوٹیک گہیریت کی حدبندی کا تنازعہ جرگے کے ذریعے راضی نامہ کر لیا گیا

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) سٹرکٹ پولیس آفیسر لویر چترال سونیہ شمروز خان کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں گنگوٹیک گہیریت میں اراضی کا تنازعہ بطریق احسن حل ہونے پرمقامی شہزادوں سمیت تین فریقین میں خونریز تصادم کا خطرہ نہ صرف ٹل گئی بلکہ دشمنی کی جگہ دوستی نے لے لی۔ تفصیلات کے مطابق گنگ کے شہزادوں، کیسو کے اخونزادوں اور جغور کے باشندوں میں 27چکورم اراضی پر تنازعے نے شدت اختیار کر لی تھی اور فریقین کسی بھی وقت ایک دوسرے کے خلاف باقاعدہ پوزیشن سنھبالنے والے تھے جبکہ علاقے پر کشیدگی کا ماحول چھایا ہوا تھا۔ ڈی پی او چترال کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او ایون حسن اللہ اور ایس ایچ او ایون ابرار احمد نے موقع پہ جاکر فریقین کے ساتھ گفت وشنید کا سلسلہ شروع کر تے ہوئے سب کو مذاکرات کی میز پر ایک ساتھ بیٹھانے میں کامیاب ہوگئے۔ کئی گھنٹوں پر محیط مذاکرات کے بعد تمام فریقین ایک دوسرے کے نقطہ نظر سے متفق ہوگئے جس کے بعد تحریری صلح نامہ پر دستخط کردئے۔ ایک دوسرے کے سخت دشمن جب بعل گیر ہوئے تو ماحول انتہائی خوش گوار ہوگئی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ اس موقع پر محسن کمال ایڈوکیٹ اور نیاز احمد نے فریقین میں صلح کرانے میں معاونت کی۔

دریں اثنا علاقے کے عوام نے صلح کے عمل کو پولیس کی بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے ڈی ایس پی حسن اللہ اور ایس ایچ او ابرار

احمد کی انتھک محنت اور کاوشوں کا پھل قرار دے دیا۔

chitraltimes gang gangotek razinama chitral police 11
chitraltimes gang gangotek razinama chitral police 12
chitraltimes gang gangotek razinama chitral police 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54531