Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اینٹی کرپشن ویک کے حوالے اپر چترال میں منعقدہ ضلعی سطح پر تقریری مقابلے اختتام پزیر

شیئر کریں:

اینٹی کرپشن ویک کے حوالے اپر چترال میں ضلعی سطح پر تقریری مقابلے اختتام پزیر

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اینٹی کرپشن ویک کے سلسلے میں تحصیل لیول مقابلوں کے بعد ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلوں کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں کیا گیا۔ جہاں تحصیل لیول پر مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے طلباء و طالبات نے شرکت کیں۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج جبکہ صدر محفل محمود غزنوی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال تھے۔

پروگرام میں محکمہ تعلیم میل فیمل اپر چترال کے افیسران، اساتذہ کرام اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کیں۔
جیتنے والے طلباء و طالبات میں انگلش تقریر ذوہیب الرحمن GHS موزگول، اردو تقریر کبری خلیل GHSS وریجون، انگلش مضمون نویسی ثنارضا GHS بونی، اردو مضمون نویسی آفاق احمد GHS بونی، پوسٹر مقابلہ کمال اکبر GGMS چرون شامل تھے۔
کامیاب طلباء و طالبات میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔ مہمان خصوصی شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے خطاب میں کامیاب امیدوارں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ کامیاب پروگرام کے انعقاد پر پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی کی کاوشوں کو سراہا اور کامیاب امیدواروں کواگلے مرحلے میں کامیابی کے لئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

chitraltimes upper chitral esay compitition ghs booni
chitraltimes upper chitral esay compitition ghs 4
chitraltimes upper chitral esay compitition ghs 2

شیئر کریں: