Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلیز روڈ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے، صدر پی ٹی آئی یوتھ ضلع لوئر چترال

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) پی ٹی آئی یوتھ ضلع لوئر چترال کے صدر حاجی شفیق الرحمن نے کہا ہےکہ کالاش ویلیز روڈ پر کام کا آغاز ہونے نہیں جارہا بلکہ ہوچکاہے اور انتظارِ کی تکلیف دہ گھڑیاں ختم ہوگئے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے آیون اور کالاش ویلیز کے رہنماؤں کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ہوشیار اور چوکنا رہنا بہت ہی مثبت اور قابل تعریف کام ہے لیکن زمینی حقائق کو سامنے رکھنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے آیون سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنماؤں جندولہ خان اور وجیہہ الدین سے خصوصی طور درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ویلیز روڈ پر کام کا باقاعدہ آغاز ہونے پر وہ سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پریس کانفرنس کرے جس طرح اب مخالفت میں کیا تھا۔


شیئر کریں: