Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان کی ننھی ڈرامہ اور فلم اسٹار تحریم علی حمید چترالی کا دورہ آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول ہنزہ

شیئر کریں:

ہنزہ (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال ریشن سے تعلق رکھنے والی پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اسٹار تحریم علی حمید نے گزشتہ دنوں آغا خان ہائیر سکینڈری سکول ہنزہ کا دورہ کیا۔ یہاں کی مستقل کی درخشاں ستاروں سے نشست اور گفتگو کے بعد کھیل کود میں بھی حصہ لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کے مشہور ڈراموں ، ” نیلی زندہ ہے ” اور ” ہم کہاں کے سچے تھے ” کی ننھی ایکٹرس تحریم علی حمید جو کہ ایک نئی بننے والی پاکستانی فلم ” برزخ ” کی شوٹنگ کے سلسلے میں گزشتہ ایک مہینے سے ہنزہ میں مقیم ہے ، نے گزشتہ دنوں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول ہنزہ کا دورہ کیا اور یہاں کی طالبات سے ملاقات کی اور آغاخان ہاسٹل میں بچیوں کے ساتھ لنچ کرنے کے بعد طالبات کی طرف سے کیے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ آغا خان سکول کراچی کی دوسری جماعت کی طالبہ ہیں۔ ڈراموں میں کام اور ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں کام مشکل ضرور ہے لیکن دلچسپ بھی ہے۔

chitraltimes tahreem ali hamid film star visit hunza

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سکول کے جماعتی کام اور سکول سے متعلق گھر کے کام کو تر جیحی بنیادوں پر انجام دیتی ہیں باقی ماندہ وقت ڈراموں کے مسودوں کو یاد کرنے اور کھیل کود میں گزارتی ہیں۔ وہ اپنے سکول کی قابل طالبات میں شمار ہوتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اِن دنوں اگرچہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ہنزہ میں ہیں لیکن اپنی پڑھائی آن لائن جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے سکول کے اساتذہ اُن کی صلاحیتوں کی دل کھول کر تعریف کرتے ہیں اور شوٹنگ کیلئے کہیں جانا ہو تو بذریعہ انٹر نٹ اُن کے ساتھ آن لائن تدریسی سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

طالبات کے اس سوال پر کہ اگر آن لائن پڑھائی کسی وجہ سے جاری نہ رہی یا سکول کی طرف سے فلم میں کام کرنے کی اجازت نہ ملی تو کیا وہ دوسرا راستہ اختیار کریں گی؟ انہوں نے کہا ” میں تعلیم کو زندگی کی کسی اور نعمت پر کبھی بھی ترجیح نہیں دوں گی ” اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہائیر سیکنڈری تک آغا خان ایجوکیشن کے کسی ادارے سے پڑھیں گی کیوں کہ ان سکولوں میں طلبہ کی مخفی صلاحیتوں اجاگر کیا جاتا ہے اس کے بعد نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے فیشن اور ڈیزائننگ میں ڈگری حاصل کریں گی اور ڈارموں میں اپنی ایکٹنگ جاری رکھیں گی۔ اس موقعے پر انہوں نے آغا خان ہائیر سکینڈری سکول کی پرنسپل، وائس پرنسپل اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی۔

chitraltimes tahreem ali film star visit hunza1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستان
54478