Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج اورغورو کے درمیان تعمیر شدہ عارضی پل عبورکرتے ہوئے بچی دریا میں جاگری، بچی کو بحفاظت بچالیا

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) غورو پرکوسپ اور مستوج کے درمیان دریائے یارخون کے اوپر پیدل پل عبور کرتے ہوئے ایک بچی دریا میں جاگری جس کو موقع پر موجود نوجوان نے اپنی جا ن کی بازی لگاتے ہوئے بچالیا ۔ بچی مستوج کے ایک نجی سکول میں تیسری جماعت کی طالبہ ہے۔جو سکول جانے کیلئے مذکورہ پل کو استعما ل کرتے ہیں۔


یادرہے کہ غورو پرکوسپ اور مستوج کے درمیان علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پیدل چلنے کیلئے عارضی پل تعمیر کئے ہیں جو سردیوں کے موسم میں کارآمد رہتا ہے جہاں سے عام راہگیروں کے ساتھ طلباو طالبات بھی استفادہ کرتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق پل خسہ حالی کا شکار ہے۔ جہاں کسی بھی وقت حادثے کا خدشہ موجود رہتا ہے ۔

علاقے کے عوام نے چترال کے ممبران اسمبلی ، ضلعی انتظامیہ اور غیرسرکاری اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ غور و اور پرکوسپ کے درمیان پیدل چلنے کیلئے پل تعمیر کیا جائے تاکہ سال کے بارہ مہینے علاقے کے عوام اور خصوصی طور پر طلبا وطالبات اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

علاقے کے عوام کا مذید کہنا ہے کہ انھوں نے اس پل کے بارے میں وزیرزادہ اور ہدایت الرحمن کو بھی درخواستیں دے چکے ہیں تاحال شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔

chitraltimes Ghoro parkusap bridge 5 1
chitraltimes Ghoro parkusap bridge
chitraltimes Ghoro parkusap bridge 3
chitraltimes Ghoro parkusap bridge 4
chitraltimes Ghoro parkusap bridge 1

شیئر کریں: