Chitral Times

Nov 29, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز کی طرف سے کیلاش طالبہ سمیت دواسٹوڈنس کو سکالرشپ دئیے گئے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں کم وسائل والے ہونہار طالبعلموں کی اعلی تعلیم کے حصول کیلئے کوشان ادارہ‘‘روز‘‘ کی طرف سے دو اور ہونہارسٹوڈنٹس کو اسکالرشپ دئے گئے۔


سکالرشپ دینے کی ایک تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی طالبہ عزرہ مہک کو تین لاکھ پچھتر ہزار روپے سکالرشپ کے کاغذات حوالہ کئے گئے۔ سکالرشپ کے کاغذات ایف ٹین ون مرکز اسلام آباد کےخطیب مولانا خلیل نے ا نھیں حوالہ کیا۔ جنھیں الحمد یونیورسٹی اسلام آباد میں بی ایس کمپیوٹر سائنس میں داخلہ مل چکی ہے ۔


اس موقع پر روز کے چیئرمین ہدایت اللہ بھی موجود تھے۔ جنھوں نے خطیب مولانا خلیل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انکی کوششوں سے یہ اسکالرشپ ممکن ہوا۔


اس سے قبل اپرچترال سے تعلق رکھنے والے ایک اور طالب علم کو چار لاکھ پچاس ہزار روپے سکالرشپ کے دستاویزات حوالہ کئے گے ۔ سکالر شپ حاصل کرنے والے طالب علم فیصل ضمیر کا تعلق پرکوسپ مستوج سے ہے جو CECOSE یونیورسٹی پشاور میں بائیو ٹیکنالوجی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سکالرشپ کے کاغذات ایک مختصر تقریب میں انجینئر محمد سلیم نے انھیں حوالہ کیا۔

chitraltimes rose chitral schlorship to faisal zameer parkusap

شیئر کریں: