Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کی طالبہ حینا ناہید کا اعزاز،

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کی ہونہار طالبہ حیناناہیددختر شیر نواب خان (المعروف نوابی) ساکن چنار مستوج نے امسال ایف ایس سی پارٹ ون کے امتحان میں 550نمبروں میں سے 519نمبرلیکر اپنی کالج میں پہلی جبکہ ضلع میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔ حیناناہید کے سابقہ ریکارڈ بھی نمایاں ہیں وہ اپنی پڑھائی کے ساتھ مختلف موضوع پر لکھتی ہیں ان کے مضامین مختلف اخبارات میں شائع بھی ہوچکی ہیں۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ، والدین کی دعاوں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی محنت کا ثمر قرار دیا ہے ۔ وہ ڈاکٹر بن کراپنے علاقے اور قوم کی خدمت کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

chitraltimes hina naheed ggdc chitral distinction 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
54405