Chitral Times

Dec 2, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سول ججز کے تحریری امتحان میں چترال سے 11امیدواروں سمیت صوبے کے 203امیدوار کامیاب قرار

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت سول ججز/ جوڈیشنل مجسٹریٹ/ علاقہ قاضی (بی۔18) کی پوسٹوں کے لئے منعقدہ مقابلے کی امتحانات میں 574 امیدواروں میں سے203 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سول ججز -کم- جوڈیشنل مجسٹریٹ / علاقہ قاضی (بی۔18) کے 84 آسامیوں کو مشتہر کیا تھا جس کے لئے 1420 درخواستیں کمیشن کو موصول ہوئیں اس سلسلے میں مقابلے کا امتحان 22جون تا 30 جون 2021 تک منعقد ہوا تھا جس میں حصہ لینے والے 574 امیدواروں میں سے 203 امیدواروں نے امتحان کے تحریری حصے میں کامیابی حاصل کی کامیاب ہونے والے امیدوار وں سے پبلک سروس کمیشن کے ریگولیشن کے تحت سائیکالوجیکل اسسمنٹ ٹیسٹ بھی لیا جائے گا جبکہ کامیاب امیدواروں کی لسٹ اور ناکام امیدواروں کی ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر دیکھی جا سکتی ہے اس امر کا اعلان کنڑولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔

چترال زون سے کامیاب امیدواروں میں فہیم احمد ولد ڈاکٹر گلزار احمد ساکن سنگورچترال، ارسلان الدین احمد ولد صلاح الدین تورکہو،عرفان الدین ولد حضرت حسین ،مقبول ولد قاضی کوشٹ، ،مسرور نادر تاج ولد صاحب نادر ایڈوکیٹ پاسوم مستوج، سیف الاسلام تورکہو،محبوب الحسن ولد مسعود الحسن،محمد اسد اللہ ولد محمد جلیل چترال ٹاون، رضوان اللہ ولد احسان اللہ، سیف الاسلام ولد اسلام جان ، ساجد ظفر بیگ ولد ظفر خان ، شریف نواز ولد محمد نوازخان اور تنزیل الرحمن ولد فضل مولا شامل ہیں۔


شیئر کریں: