Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کھوت ; مقامی تنظیم کے زیراہتمام میٹرک اورایف ایس سی میں نمایاں پوزیشن ہولڈر طلبہ میں ایوارڈ تقسیم

شیئر کریں:

اپر چترال ( زاکر محمد زخمی ) علاقہ کھوت کے نوجوانوں نے ایک فلاحی تنظیم کھوت سوشل ویلفئیر آرگنایزیشن کے زیراہتمام
اس سال میٹرک اور ایف ایس سی میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کے لئے تجلی ایوارڈ کے نام سے شیلڈ اور نقد انعامات دینے کی تقریب کا اہتمام کیا یہ تقریب گورنمنٹ ہائی سکول کھوت کے سبزہ زار میں منعقد کی گئی جس میں علاقہ کھوت سے معززین سکولوں کے ہیڈز ، اساتذہ کرام اور طلباءوطالبات نے شرکت کئیں تنظیم کے چیرمین نے تنظیم کے اعراض ومقاصد اور گزشتہ کارکردگی جبکہ صدر تنظیم نے آیندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا تنظیم کے نائب صدر نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے ہونہا رطالب علموں میں اے کے ای ایس سکول کھوت کے ناظیمہ نیاز 892،
حاجیہ بی بی 884،اینارہ شاہین 856، گورنمنٹ ہائی سکول کھوت کے مرتصی حسن 824،کھوت ڈگری کالج کےسمیع سردار 664، ہائی سکول کھوت کے سمیہ شبنم 816 ، سالک پبلک سکول کے بشری انصافی 768 اورعابدہ ہروین ایف ایس سی 464شامل ہیں۔
مقررین اور معززین علاقہ نے تنظیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئےخراج تحسین پیش کئیں اور کثیر تعداد میں شرکاءنے ممبرشپ فارم بھردئیے۔

chitraltimes khot award taqreeb
chitraltimes khot award taqreeb3
chitraltimes khot award taqreeb5
chitraltimes khot award taqreeb6

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
54358