Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے۔ ڈی ۔ لوکل گورنمنٹ اپر چترال نے پترنگاز یارخون پل کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کردیا

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اپر چترال نے عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے پترانگاز یارخون کے مقام پر خستہ حال پل کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کیا ہے- اسٹنٹ ڈائریکٹر مصباح الدین نے اتوار کے روز سیکرٹری ویلج کونسل بانگ سید شہاب الدین کے ہمراہ ،میراگرام نمبر 2 ، ایمیت، ارکن ، پردان، اور دیوسیر کو پترانگاز کے مقام پر یارخون روڈ سے ملانے والاواحد پل کی خستہ حالی کا معائنہ لیا۔ اور سیکریٹری کو پل کی فوری مرمت کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر نے موقع پر موجود لوگوں سے کہا، پل کے غیر فعال ہونے، اور شہتیر ٹوٹنے کی خبر سنتے ہی وہ اپنے لوکل اسٹاف سے ویریفائی کرکے خود متاثرہ جگے کا دورہ کیا۔
کئی عرصے سے ناقابل استعمال اور ٹوٹے شہتیر تبدیل کرنے، اور عارضی طور پر پل سے گاڑی چلانے کو منع کیا، اور دس دن کے اندر پل مرمت کرکے چھوٹی گاڑیوں کے کھولنے کا وعدہ دیا۔اس موقع پر علاقے عمائدین ، سوشل ورکرز، سابق تحصیل کونسل کے ممبر میر صاحب بیگ، اور انصاف وویمن ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری محترمہ لطیفہ شاہ بھی موجود تھے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے بروقت انکی اواز پر ویلج کونسل بانگ سے فنڈ دینے کا وعدہ کیا۔ اور پل کی مرمت کو یقینی بنانے کے لئے فنڈ جاری کیا۔

chitraltimes patrangaz bridge yarkhoon ad lg visit
chitraltimes patrangaz bridge yarkhoon ad lg visit2
chitraltimes patrangaz bridge yarkhoon ad lg visit3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54334