Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر کی طرح رومبور کالاش ویلی میں گرین اینڈ کیلن پاکستان آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا

شیئر کریں:

رومبور ( فتح اللہ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کلین این گرین پاکستان کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلی محمود خان ، وزیر بلدیات کے پی ، معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ، ایل جی اینڈ آر ڈی ڈی ڈپارٹمنٹ کے پی ،ڈپٹی کمشنر لوئر چترال،اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لوئر چترال کی ہدایت کے مطابق وادی کیلاش رومبور میں آگاہی مہم کا آغازگزشتہ دن ویلچ کونسل رمبور کے زیر اہتمام ہوا۔ سیکٹری ویلچ کونسل محمد اقبال نے مہم کا آغاز گورنمنٹ ہائی سکول سے کیا جہاں انہوں نے مہم میں حصہ لینے والوں میں ماسک تقسیم کی۔


کیلن اینڈ گرین پاکستان مہم میں گورنمنٹ ہائی سکول کے طلبہ وطالبات اور علاقے کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکٹری ویلچ کونسل وادی کیلاش رومبور محمد اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت پاکستان نے ویلچ کونسل کے سطح پر صفائی مہم کا آغاز کروا چکے ہیں۔ اس مہم کا مقاصد علاقے کے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے اور صحت مند رہنے کے لیے صفائی کا خیال رکھنا ہے ۔


افتتاحی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق ویلچ کونسلر عنایت اللہ شیخ نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں صفائی مہم کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں صفائی نصف ایمان ہے صحت مند رہنے کے لئے صاف رہنا انتہائی ضروری ہے۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھے۔
گیرن اینڈ کیلن پاکستان آگاہی مہم کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول رومبور کے ہیڈ ماسٹر انجینئر خان نے کہا کہ ہم اپنے گھر سے صفائی شروع کرے، محلے کے سطح پر پھر ضلعی سطح پر صفائی کرکے ملک کو صاف ستھرا رکھنے میں کامیاب ہونگے ۔جب ہم اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنے میں کامیاب ہونگے تب یہ ملک دوسرے ممالک کے لیے ایک مثال بنے گا۔

chitraltimes rumbur kalash valley clean and green campaign 2
chitraltimes rumbur kalash valley clean and green campaign 1

شیئر کریں: