
کوغوزی کے مقام پر مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جان بحق، تین خواتین زخمی ۔ ریسکیو 1122
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کوغوزی کے مقام پر مقرب خان کے کچے مکانات کا چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر زوجہ منیر موقعے پر ہی جان بحق ہو گئی ہیں اور تین خواتین زخمی ہیں ، واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں کوغذی پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انھیں ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کر دیا، ابتدائی معلومات کے مطابق زوجہ مقرب خان اور ان کی بہوئیں گھریلو کام کاج میں مصروف تھیں کہ اچانک چھت گر گئی اور زوجہ منیر موقعے پر ہی جان بحق ہوگئی، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مقامی رضاکاروں نے مدد کی۔

