Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کیلاش ویلی روڈ علاقے کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیرزادہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے اپنے حالیہ دورہ چترال میں کیلاش ویلی روڈ کے افتتاح کو علاقے کی ترقی میں سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ستر سالوں بعد پہلی مرتبہ ان وادیوں کو جدید سڑک کے زریعے ملک کے دیگر حصوں سے ملائی جارہی ہے ۔ جس پر آربوں روپے لاگت آرہی ہے ۔


اتوار کے روز چترال پریس کلب میں صحافیوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس تاریخی قدم کیلئے کیلاش وادیوں ، اہالیاں ایون اور پوری چترال کے عوام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ممنوں ومشکور ہیں کہ انھوں نے ایک کئی عشروں پرانی درینہ مسئلہ حل کردیا جوکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے ۔ انھوں نے اس بات پر تعجب اور حیرانگی کااظہارکرتے ہوئے کہ ایون اور کیلاش ویلیز کے چند ایک حضرات نے گزشتہ روز سڑک پر کام کا آغاز کا مطالبہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس کیا ہے جوکہ انکی کسی سیاسی ایجنڈے کا مقصد ہوگا لیکن علاقے کی مفاد میں ہرگز نہیں کیونکہ کام کا افتتاح ہوچکا ہے اور چند دنوں بعد ٹھیکہ دار مشینری موبلائز کریگااور ان حالات میں جھوٹا واویلا مچانا کسی صورت مناسب نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان لوگوں اورآل پارٹیز کے نمائندگان کو چاہیے تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کا شکریہ اداکرتےہوئے پریس کانفرنس کرتے اورعمران خان کو داد دیتے کہ وہ علاقے کی تیز تر ترقی کیلئے کیلاش ویلی کے ایک کارکن کو پہلے ایم پی اے بنایا اور پھر انھیں صوبائی کابینہ میں جگہ دی۔

وزیر زادہ نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کالاش ویلی میں ڈیڈھ آرب روپے کا ترقیاتی کام سرانجام دیا ہے جن میں آیون کا آر سی سی پل ، گرلز ڈگری کالج، تینوں کالاش ویلی میں ہائی سکولز ، سوبستروں پر مشتمل گرلز ہاسٹل شامل ہیں۔ انھوں نے مذید ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتےہوئے بتایا کہ کیلاش چراگاہوں کی رابطہ سڑکوں کیلئے تیس کروڑ روپے، کیلاش اور مسلم کمیونٹیوں کیلئے قبرستان کی زمین کی فراہمی ودیگر منصوبے کے ساتھ کالاش ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام شامل ہیں۔


انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کیلاش ویلی ، ایون یوسی میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھایا جارہاہے۔
وزیر زادہ نے ضلع اپر اورلوئر چترال میں دیگر بڑے ترقیاتی منصوبوں چترال یونیورسٹی اوراپر چترال ریسکیو۱۱۲۲کا ذکر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ وہ حکومتی نمائندے کے طو رپر اپر چترال کا تفصیلی اور تاریخی دورہ کیا اور گاوں گاوں جاکر مسائل معلوم کئے جن کیلئے وزیراعلیٰ بہت جلد ساٹھ کروڑ روپے ریلیز کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔


شیئر کریں: