Chitral Times

Mar 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی روڈ پر ایک ماہ کے اندرکام شروع نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔آل پارٹیز

شیئر کریں:

وزیرزادہ سب سے پہلے کالاش ویلی کے مسائل پر توجہ دیں پھر دوسرے علاقوں میں اعلانات کریں۔۔۔ مقرریں

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آل پارٹیز چترال نے ایون اینڈ کلاش ویلیز روڈ کو بلا تاخیر شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم اینڈ کالاش ڈیفنس کونسل کے زیر اہتمام چترال پریس کلب میں آل پارٹیز اجلاس و پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ کالاش ویلیز روڈ بین الاقوامی اہمیت کا حامل روڈ ہے۔ اور گذشتہ حکومت میں اس کی سیاحتی اور دفاعی اہمیت کے پش نظر تعمیر کی منظوری دے کر ٹینڈر طلب کئیگئے تھے۔ لیکن موجودہ حکومت اس کی تعمیر شروع کرنے کی بجائے مسلسل روڑے اٹکا رہی ہے۔

چترال پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنما سید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں آل پارٹیز کے قائدین عبدالولی ایڈوکیٹ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ محمد کوثر ایڈوکیٹ مسلم لیگ ن،عالمزیب ایڈوکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی، عیدالحسین عوامی نیشنل پارٹی، عبد الجبار پاکستان تحریک انصاف،جمیلہ کالاش خاتون، محمد صابرصدر ٹرانسپورٹ یونین، مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال، وجیہ الدین جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی اور مسلم اینڈ کالاش ڈیفنس کونسل کے رہنما عبدالمجید قریشی، وجیہ الدین، جندولہ خان، صالح نظام نے کہا۔ کہ کالاش ویلی روڈ مقامی کمیونٹی اور سیاحوں کا بنیادی مسئلہ ہے۔

دنیا بھرکے سیاح اس راستے سے کالاش وادیوں کی سیر کیلئے آتے ہیں۔ لیکن افسوس کا مقام ہے۔ کہ اس روڈ کی تعمیر میں سردمہری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ حالانکہ ٹینڈرکے بعد چار سال گزر گئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ اس سیاحتی روڈکی تعمیر آیندہ سیاحتی موسم سے پہلےپہلے مکمل کیا جائے۔ بصورت دیگرمشکلات میں اضافہ ہو گا۔مقرریں نے کہا کہ کالاش ویلی روڈز کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں کالاش کمیونٹی سمیت آل پارٹیز کے نمائندگان پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کےسامنے دھرنا دیں گے۔آل پارٹیز کے نمائندگان نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔


انہوں نے کہ کہ معاون خصوصی وزیر زاد ہ کے عہدے پر ہم خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ لیکن انہیں چترال بھر کا دورہ کرکے منصوبوں کے اعلانات کی بجائے اپنی کمیونٹی اور علاقے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ جبکہ اس کی اپنی کمیونٹی کے لوگ شکستہ حال کالاش ویلی روڈ کی وجہ سے مصیبت سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مہینے کے اندر سڑک پر کام شروع نہ کیا گیا۔توآل پارٹیز آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔ اس موقع پر اجلاس میں منظور کردہ متفقہ قرارداد بھی پڑھا گیا۔ جس میں روڈ کو فوری شروع کرنیکا مطالبہ کیا گیا تھا۔

chitraltimes muslim and kalash vallies defence press confrence 3
chitraltimes muslim and kalash vallies defence press confrence 2

شیئر کریں: