Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چینی کی فی کلوگرام قیمت 104روپے مقرر ہے، خلا ف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا۔اے۔ڈی۔کنزیومر پروٹیکشن

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) حکومت نے عوام کو سستی چینی فراہم کرنے اور مارکیٹ میں چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کیلئے سخت احکامات صادر کئے ہیں ۔ اور قیمتوں کوکنٹرول کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے ۔ کہ وہ سختی سے اس پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر کنزیومر پروٹیکشن چترال عرفان عزیز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ گورنمنٹ کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز میں چینی 85 روپے کنزیومر کو فراہم ہوتی ہے ۔ لیکن مارکیٹ میں دکاندار من مانی کرکے 120 روپے فی کلوگرام فروخت کرتے ہیں ۔ جو صارفین پر ظلم کی انتہا ہے ۔

انہو ں نے کہا ۔ کہ حکومت نے کنزیومرز کو سہولت دینے کیلئے فی کلوگرام 104 روپے مقرر کی ہے ۔ جس کے تمام ڈیلرز اور دکاندار پابند ہوں گے ۔ کسی کو بھی حکومتی ریٹ سے ایک روپے زیادہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ اگر کسی کے خلاف 104 روپے سے زیادہ فی کلوگرام چینی فروخت کر نے کے بارےمیں شکایت ملی ۔ تو اسے پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا جائےگا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا ۔ کہ اس حوالے سے تمام چینی ڈیلروں کو ہدایت کی جاتی ہے ۔ کہ وہ چینی سرکاری نرخ کے مطابق 104 روپے پر فروخت کریں ۔ اضافی قیمت لینے کی کوشش ہر گز نہ کریں ۔

ایسی صورت میں کسی سے رو رعایت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے یو ٹیلٹی سٹورز میں چینی کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ اور ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹورز شفیق احمد کے مطابق اپراور لوئر چترال میں 532 میٹرک ٹن چینی موجود ہے ۔ جو کہ دونوں اضلاع کے تین سے چار مہینوں کیلئے کافی ہے ۔ عرفان عزیز نے کہا ۔ کہ صارفین پر اضافی بوجھ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اور حکومت کی کوشش ہے ۔ کہ عوام کو سہولت ملے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ۔ کہ یکم نومبر کےبعد چینی کی 104 روپےسے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف اپنی شکایات موبائل نمبر 03333339733 پر دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومتی احکامات کو یقینی بنانےکیلئے تمام بازاروں کی چیکنگ کی جائے گی ۔

chitraltimes consumer protection sugur 2
chitraltimes sugur stock

شیئر کریں: