Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

طلبہ و طالبات کیلئے صوبائی حکومت کی نئی سہولت کا اعلان

شیئر کریں:

کالجز داخلہ کیلئے سٹامپ پیپر پر حلف نامہ جمع کرانے کی پابندی ختم۔ نوٹیفیکیشن جاری


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام کالجز میں داخلوں کا سیزن شروع ہونے پر طلبہ و طالبات کیلئے ایک نئی سہولت کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت کالجز میں داخلہ کیلئے سٹامپ پیپر پر حلف نامہ جمع کرانے کی پابندی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو گیا ہے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ کامران خان بنگش نے نوٹیفیکیشن کے اجراء کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام وزیراعلی محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا جس کا مقصد صوبے بھر کے طلبہ و طالبات کو داخلوں اور حصول تعلیم کے دیگر مراحل میں زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیوں کی فراہمی ہے حکومت کے اس تازہ اقدام کے بعد اب طلبہ و طالبات کو کالجز میں داخلوں کیلئے کچہریوں کے چکر کاٹنے اور وکلاء و اوتھ کمشنروں سے سٹامپ پیپر پر حلف نامے لکھوانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ یہ حلف نامہ سادہ کاغذ پر لکھ کر اپنے اور والدین کے دستخطوں سے داخلہ فارم کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں کامران بنگش نے مزید واضح کیا ہے کہ طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری وساری رکھا جائے گا اس سلسلے میں وزیراعلی بھی گاہے بگاہے ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
54255