Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال انتظامیہ کے زیر اہتمام دورآفتادہ علاقہ لون میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال(ذاکر محمد زخمی)ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام علاقہ لون میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے دیگر انتظامی آفیسران اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کےہمراہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔ کھلی کچہری کا اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول لون میں کیا گیا تھا جس میں علاقہ لون اور گہکیر کے معتبرات، مشیران،عوامی نمائندگان اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے مسائل کے انبار لگا دیے۔ بعض حل طلب مسائل موقع پر حل کئے گئے اور بعض ٹھوس مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں گے۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو اپنے درمیان موجود پاکر خوشی کا اظہار کئے کیونکہ یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ ضلع کا سربراہ دیگر محکمہ جات کے سربراہان سمیت اس علاقہ کا دورہ کیا۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کا علاقہ لون کا دورہ کرکے ان کے مسائل سننے پرشکریہ ادا کئے۔

chitraltimes upper chitral adminstration press confrence5
chitraltimes upper chitral adminstration press confrence2
chitraltimes upper chitral adminstration press confrence3

شیئر کریں: