Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کے زیراہتمام جامعہ چترال میں سیمینار، کمشنرملاکنڈ کی شرکت

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیر اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقتدار کا خیال رکھ سکے۔

ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا (HERA) کی تعاون سے یونیورسٹی آف چترال میں لچک اور رواداری کو سمجھنے، امن و امان کے قیام کی ذمہ داری اوردیگرموضوعات پرمنعقدہ سمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ چترال ضلع تعلیم کے لحاظ سے ملاکنڈ ڈویژن میں سب سے ٹاپ پر ہے ۔جب آپ کے پاس علم کی دولت ہے تودنیاکی کسی بھی طاقت سے مقابلہ کرسکتے ہیں. انھوں نے کہا کہ طلبہ کی بہترین تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ان کی کردار سازی بھی انتہائی ضروری ہے ۔ انسانی ذہن کو اگر بچپن ہی سے تعلیم و تہذیب کی اعلیٰ روایات کی تشکیل کی جانب مائل کر دیا جائے تو معاشرتی و سماجی امن و استحکام کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی بھی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کے نوجوانوں کو امن و برداشت کی اہمیت کو واضح کرنے کے لئے اپنا بہترین کردار نبھائیں۔کمشنر نے کہاکہ معاشرتی اقدار کے فروغ و نمو میں اساتذہ کا کردار خاص اہمیت کا حامل رہاہے۔ اساتذہ کے بغیر کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں کہ ان ہی کے کاندھوں پر قوم کی تعلیم و تربیت کی بھاری ذمہ داری ہے۔


اس موقع پر ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا (HERA) کے ڈئیریکٹرڈاکٹرفوزیہ شہزاد نے کمشنر ملاکنڈ سیدظہیرالاسلا م
،نگران وائس چانسلرڈاکٹرتاج الدین شرر،پروفیسرظہورالحق دانش،ایڈمن افیسرمحمدقاسم،ڈپٹی رجسٹرارقمراشتاق اوردوسروں کوتعریفی شیلڈسے نوازاگیا

chitraltimes commissioner malakand visit chitral university seminar
chitraltimes commissioner malakand visit chitral university seminar1
chitraltimes commissioner malakand visit chitral university seminar2
chitraltimes commissioner malakand visit chitral university

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
54221