Chitral Times

Dec 1, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 24196 ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 6 اموات ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 572 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 25 فیصد,لاہور میں 22 فیصد،ملتان میں 37 فیصد اور سرگودھا میں 16 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 40 فیصد،بنوں میں 18 فیصد،صوابی میں 22 فیصد اور سرگودھا میں 20 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 96 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 15 ہزار 458، پنجاب میں 13 ہزار 420، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 862،اسلام آباد میں 3 ہزار 95،بلوچستان میں 566،گلگت بلتستان میں 421 ٹیسٹس، آزاد کشمیر میں 274 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 17 ہزار 218 ہو چکی ہے۔بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 224 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 196 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 806 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 443، بلوچستان میں 33 ہزار 204، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 386، اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 749، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 77 ہزار 553،پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 307 اور سندھ میں 4 لاکھ 68 ہزار 164 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 392 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 551 اموات، پنجاب میں 12 ہزار 898 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 724 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 938 اموات،بلوچستان میں کل 355 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 740 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 5 لاکھ 72 ہزار 249 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 1 ہزار 573 مریض زیر علاج ہیں


شیئر کریں: