Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبا ئی وزیر تعلیم کا 25 نومبر سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت بورڈ سربراہان اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امتحانات پورے صوبے کے تمام اضلاع میں میں 25 نومبر سے منعقد کیے جائیں گے۔ خصوصی امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ جن طلباء و طالبات کے نمبرات کم ہیں ان کے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیاہے تاکہ وہ اپنے نمبرز بڑھا کر بہترین سکولوں اور کالجوں میں داخلہ لے سکیں۔

یہ فیصلہ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت خصوصی امتحانات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ہوا۔ سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم یحییٰ احونزادہ، چیئرمین کوہاٹ بورڈ شوکت حیات اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈ سربراہان کو امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ دونوں امتحانات کم از کم وقت میں منعقد کرکے جلد ازجلد نتائج جاری کریں۔ انہوں نے بورڈ سربراہان کو ہدایت کی کہ طلباء و طالبات کے لئے داخلوں اورپرچوں کا شیڈول بھی جلد ازجلد جاری کریں۔


شیئر کریں: