Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ کا اپرچترال کا دورہ تیسری بار ملتوی ہونا اپر چترال کے لیڈر شپ کی ناکامی ہے۔ امیر اللہ

شیئر کریں:

اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال امیر اللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان جسکا تعلق ملاکنڈ ڈویژن سے ہے اور تیسری مرتبہ اس کے دورہ اپر چترال کی ناکامی مقامی پی ٹی آئی لیڈرشپ کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔حالانکہ آل پارٹیز نے وزیراعلیٰ کے دورہ اپر چترال کے انتظامات کیلئے تعاون کا یقین دلایا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا دورہ اپر چترال ہوتا تو یقینا علاقے کا فائدہ ہوتا مگر پی ٹی آئی کے اندر آئے روز دھڑے بندیوں اور چپقلیش کی رپورٹیں روزانہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا کی زینت بن رہے ہیں جوکہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپر چترال میں ایک بھی میگاپراجیکٹ نہیں ہے اور جوکچھ تھوڑا بہت کام ہواتھا وہ سابقہ ایم پی اے کے دور میں شروع ہوئے تھے جس میں بونی ہسپتال،ار سی سی پل اور روڈ وغیرہ شامل ہیں۔اور دوسری طرف گیس پلانٹ،سی پیک روڈ،گرڈ اسٹیشن وغیرہ جیسے میگا پراجیکٹ موجودہ حکومت میں ختم کردیے گئے۔جبکہ شندورروڈجو چترال سے شروع کرنے کے بجائے لینڈ کمپنسیشن نہ ہونے کی وجہ سے راغ لشٹ،داڑوم گول کے سرکاری زمینوں میں شروع کرکے ہمارے آنکھوں میں دھول جھونکا جارہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی چترال میں بالکل فیل ہوچکی ہے۔مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے اور رشوت کا بازار

گرم ہے۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
54096