Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا نے7 0منصوبوں کی منظوری دے دی

شیئر کریں:

پشاو (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے کی ترقی کے لئے 15513.480 ملین روپے لاگت کے 7 0منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ترقی و منصوبہ سازی خیبر پختونخوا کی صدارت میں پیر کے روز صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا آٹھوا ں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سڑکوں کے شعبے میں مجموعی طور پر 07 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق منظور شدہ منصوبوں میں ضلع بونیر میں بونیرکڑاکڑ ٹنل کی فزیبلٹی سٹڈی اور تعمیر ضلع سوات میں مینگورہ کانجو روڈ پردو عدد فلائی اوورز کی فزیبلٹی سٹڈی، ڈیزائن اور تعمیر، خیبر پختونخوامیں سی این ڈبلیو سڑکوں کی اپگریڈیشن اور استحکام، سوات میں اوڈیگرام تا گلی گرام سڑک کی فزیبلٹی سٹڈی، ڈیزائن اورتعمیر، متعددسڑکوں کے منصوبوں کی فزیبلٹی سٹڈی اور ڈیزائن، ضلع سوات میں کوہستان گٹ سے سیدو شریف سے لوئی بنڑ تک سڑک کی تعمیر اور تحصیل کبل ضلع سوات میں سڑکوں اور پلوں کی بہتری اور تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
54050