Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج ، گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹبل سمیت دو افراد جان بحق

شیئر کریں:

مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز) لاسپور سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور نے مستوج کے مقام پر دو افراد کو کچل دیا ہے ۔ دونوں جان بحق ۔ جان بحق ہونے والوں میں پولیس کا جوان بھی شامل ہے ۔ ڈرائیور گرفتار۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاسپور سے تعلق رکھنے والے لینڈکروزر ڈرائیور نیت ولی شاہ گاڑی نمبر آر ۲۲۴۶ لاسپور سے یارخون کی طرف انتہائی تیز رفتاری سے جاتے ہوئے گزانڈوک مستوج کے مقام پر پولیس ناکہ بندی پر چھڑائی کی ہے ۔ جس کے نتیجے میں پولیس کا ایک کانسٹبل مبارک حسین گاڑی کے نیچے اکر جان بحق اور ایک راہگیر بھی گاڑی کچلنے سے جان بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ پولیس کی باقی نفری چھلانگ لگاکر جانیں بچائی ہیں۔ سول جان بحق شخص کی شناخت عبدالجہاں خان ولد میر بچہ خان ساکن بالیم لاسپور کے نام سے ہوئی ہےْ

وقوعہ کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ تاہم کارگن کے مقام پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا ۔ اور ان کے خلاف دفعہ 302/324/186/353/7ATA کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس واقعے کے بارے میں مذید تفتیش کررہی ہے

بعض نجی ذرائع کے مطابق ملزم گزشتہ کئی برسوں سے لاسپور اورچترال کے درمیان ٹیکسی گاڑی چلارہا ہے۔ تاہم اسطرح کا واقعہ پہلی دفعہ رونما ہوا ہے۔

پولیس کے شہید جوان مبارک خان ولد غلام ساکن توق مستوج کو بعد ازاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستا ن میں سپرد خاک کیا گیا ۔ نماز جنازہ میں ڈپی او اپر چترال ، ایس پی انوسٹی گیشن اپر چترال، ایس ڈی پی او مستوج اور پولیس کے دیگرافسران کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ۔ڈی پی او نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شیہد کے قبر پر پھولوں کا چادرچڑھایا۔

chitraltimes police sepoy shaheed mastuj3
chitraltimes police sepoy shaheed mastuj2
chitraltimes police sepoy shaheed mastuj
chitraltimes police sepoy shaheed mastuj5
chitraltimes mastuj driver crushed two persons
chitraltimes mastuj driver crushed two persons3
chitraltimes mastuj driver crushed two persons5

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
54018