Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری جاری

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر اور گردوانواح میں موسم خزان کی پہلی بارش جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے علاقے میں سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے ۔ لوگ گرم کپڑے پہنے کے ساتھ جمعہ کے دن گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔ اطلاعات کے مطابق بالائی چترال کے مقامات یارخون ویلی، سورلاسپور، کھوت ، ریچ ، گبورو دیگر بالائی علاقوں میں سیزن کی پہلی برفباری ہوئی ہے ۔ تاہم کسی علاقے سے نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں ۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارش اور برفباری کایہ سلسلہ اتوار تک جاری رہیگا۔ دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی طرف سے ایک مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کے ساتھ بعض مقاما ت پر لینڈ سلائڈنگ کی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اور ساتھ سیاحتی مقاما ت پر جانے والے سیاحوں کو بھی اختیاط برتنے کے ساتھ بارش کے دنوں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

chitraltimes first snowfall bresp upper chitral2
chitraltimes rech torkhow snowfall2
chitraltimes rech torkhow snowfall 1
چترال

تصاویر: ایف بی ایف


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53930