Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعہ کی شام سے تیز بارشوں اور پہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں جمعہ کی شام سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں جمعہ کی شام سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم،وزیرستان سمیت کوہاٹ میں تیز بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نیضلعی انتظامیہ کومراسلہ جاری کر دیا، جس میں تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنیاورالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے تیمور خان نے کہا ہے کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔تیمور علی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

weather alert

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
53891