Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پانچ افسران کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری، نظام الدین سیکریٹری محکمہ آبپاشی تعینات

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں چار افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ بین الصوبائی رابطہ نظام الدین (پی سی ایس، ایس جی، بی ایس 21) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت محکمہ آبپاشی تعینات کر دیا گیا جبکہ سیکرٹری محکمہ توانائی و برقیات سید امتیاز حسین شاہ کو اضافی ذمہ داری سے فارغ کر دیا گیا۔ اسی طرح اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر سید نظر حسین شاہ (پی سی ایس، ایس جی، بی ایس 20) کی بحثیت سیکرٹری محکمہ بین الصوبائی رابطہ جبکہ چیئر مین خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور، راشد خان (پی سی ایس، ایس جی، بی ایس 20)کی بحیثت سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم اور سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم علی قادر صافی (پی ایم ایس بی ایس 19) کی بحیثیت چیئر مین خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر محمد طاہر جمال ولد حضرت جمال کی تقرری آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈائریکٹوریٹ میں بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس۔17) کی ہے۔ مذکورہ احکامات کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر جمال (بی پی ایس۔17) کو پبلک لائبریری،لکی مروت میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ آفیسر عرضہ ایک سال تک آزمائش بنیادوں پر کام کریں گے اس امر کا اعلان محکمہ اعلیٰ تعلیم، آر کائیوز و لائبریری حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
53888