Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز کی طرف سے انجینئرنگ کے ایک اورطالب علم کو سکالر شب دیا گیا

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں کم وسائل والے ہونہارطالب علموں کی اعلیٰ تعلیم کے حصوصل کیلئے کوشان ادارہ ‘‘روز‘‘ کی طرف سے ایک اور ہونہار طالب علم کو سکالر شپ سے نوازا گیا ۔ گزشتہ دن روز کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں وریجون موڑکہو سے تعلق رکھنے والے طالب علم محسن الملک نے پچاس ہزارروپےسکالرشپ کا چیک تقریب کے مہمان خصوصی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال پروفیسر ممتاز حسین کے ہاتھوں وصول کیا۔

یادرہے کہ محسن الملک ایف ایس سی کے امتحان میں گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں ٹاپ پوزیشن لینے کے ساتھ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں بی ایس سی انجئنئرنگ میں اوپن میرٹ پر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


تقریب میں روز کے چیئرمین ہدایت اللہ ودیگر بھی موجود تھے جنھوں نے ہونہار طالب علموں کیلئے سکالرشپ دینے میں تعاون کرنے والے تمام مخیر حضرات کا شکریہ اد ا کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
53876