Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق چیف اکانومسٹ آف پاکستان ڈاکٹر پرویز طاہر کا معاشی مسائل پر چترال میں خصوصی لیکچر

شیئر کریں:


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیرانتظام گورنمنٹ کالج چترال کے طلباء کے لئے ”پاکستان کے معاشی مسائل“ کے حوالے سے انٹریکٹیو سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے سابق چیف اکانومسٹ اور معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر پرویز طاہر نے معاشی مسائل کے حوالے سے لیکچر دیا۔ اس سیشن میں کالج کے بی ایس پروگرام میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے علاوہ فیکلٹی ممبران نے حصہ لیا۔


اس تقریب میں ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزادہ مسعودالملک، معروف دانشور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، کالج کے پرنسپل، ایس آر ایس پی کے پروگرام انجینئر محمد زاہد، ڈی پی ایم طارق احمد، ڈی پی ایم خادم اللہ، کالج کے پرنسپل و دیگر پروفیسرز موجود تھے۔


سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کے سربرا ہ شہزادہ مسعودالملک نے کہا آج کے اس سیشن کا مقصد ملک کے ممتاز ماہر معاشیات سے پاکستان کے معاشی مسائل اور انکے حل کے سلسلے میں انکے تجربات سے استفادہ کرنا ہے کیونکہ معیشت کے شعبے میں ڈاکٹر پرویز طاہر ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے لئے ایسے سیشن بڑی اہمیت کا حامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر پرویز طاہر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس سیشن کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔


معروف ماہر معاشیات اور پاکستان کے سابق چیف اکانومسٹ ڈاکٹر پرویز طاہر نے ملک کے معاشی مسائل بالخصوص حالیہ مہنگائی، برآمدات اور درآمدات، آئی ایم ایف کے ساتھ چلنے والے معاملات اور پولیٹکل اکانومی وغیر ہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملک میں معاشی پالیسوں، مہنگائی ماپنے کے لئے مروجہ طریقہ کار وغیرہ پر بھی گفتگو کی۔ لیکچر کے بعد ڈاکٹر طارق پرویز نے شرکاء کے مختلف سوالات کا جواب بھی دیا۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف دانشور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے کہا کہ آج کا یہ سیشن بہت ہی معلومات افزا رہا جس سے طلباء اور دیگر شرکاء کے علم میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے اس سیشن کے انعقاد پر ایس آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل کالج کے کوآرڈنیٹر پروفیسر غنی الرحمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق پرویز اور ایس آر ایس پی کے سربراہ شہزادہ مسعودا لملک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اہم سیشن کے لئے اس کالج کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کالج کے پس منظر اور موجودہ سرگرمیوں سمیت بعد درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا۔


قبل ازیں کالج پہنچے پر پرنسپل، فیکلٹی ممبران اور طلبا نے ڈاکٹر پرویز طاہر اور شہزاہ مسعودالملک کا استقبال کیا۔

chitraltimes chief economics tahir speech chitral4
chitraltimes chief economics tahir speech chitral ceo srsp masood
chitraltimes chief economics tahir speech chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53868