Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ارندو میں دو نوجوان دریائے چترال میں ڈوب کر لاپتہ، ریسکیو اپریشن جاری

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) لوئر چترال ارندو سے تعلق رکھنے والےدونوجوانوں کی اکروئے ارندو میں مبینہ طور پر دریائے چترال میں گر نے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 لوئر چترال کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ کر دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن شروع کی ہے ۔ تاہم ڈیڈ باڈیز کاکوئی سراغ نہ مل سکا، ابتدائی معلومات کے مطابق اسرار ولد شہاب الدین عمر 19 سال سکنہ ارندو گول اور شاکر اللہ ولد خان محمد عمر 9 سال سکنہ اکروئے ارندو آج صبح مچھلیاں پکڑتے ہوئے پاؤں پھسل کر دریائے چترال میں گر گئےجس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی غوطہ غور ٹیم دریا میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہی ہے.

chitraltimes rescue 1122 rescue operation2
chitraltimes rescue 1122 rescue operation

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53779