Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کی صورت میں کاروبار بند کرنیکی کی دھمکی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی نرخ نہ بڑھانے کی صورت میں کاروبار بند کرنے کی دھمکی دیدتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے نرخ ناموں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کا ایک وفد تجار یونین چترال کے مرکزی دفتر میں بشیر احمد صدر تجار یونین چترال سے ملاقات کی ۔

بیس افراد پر مشتمل وفد نے صدرتجار یونین کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کیوجہ سے ان کا کاروبار زبوں حالی کا شکار ہے۔آٹے کی قیمت 3200 روپے فی بوری تک پہنچ گئی ہے۔اور لکڑی 700روپے میں بھی ناپید ہے جبکہ روٹی کی قیمت آج بھی20روپے ھے۔ایسے حالات میں نانبائیوں کےلئے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوگیا ھے۔انھوں نے پر زور مطالبہ کیا کہ تجار یونین چترال انکی نمائندگی کرتے ہوئے نئے نرخ نامے کے اجرا کےلئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ چترال سے رابطہ کرے۔مزید تاخیر کیصورت میں انھیں مجبوراً اپنے کاروبار بند کرنا پڑے گا۔


بشیر احمد صدر تجار یونین چترال نے وفد کو یقین دلایا کہ مہنگائی کے تناسب سے نیا نرخنامہ جاری کرانے کےلئے ضلعی انتظامیہ سے جلد رابطہ کیا جائےگا۔تاکہ نانبائیوں کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔

chitraltimes nan bai association


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53722