Chitral Times

Dec 7, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے پرمٹ فیس میں مقامی آبادی کا حصہ بذریعہ چیک تقسیم

شیئر کریں:

مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے پرمٹ فیس میں مقامی آبادی کا حصہ بذریعہ چیک تقسیم

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مخکمہ جنگلی حیات خیبر پختواہ نے مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے پرمیٹ فیس میں مقامی آبادی کا حصہ( 21- 2020 ) بذریعہ بنک چیکس تقسیم کیا ۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ڈاکٹر سید فضل باقی کاکاخیل کنزرویٹر وائلڈلائف ملاکنڈ سرکل ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر بہادر خان اور ، خالد خان رکن پی ٹی آئی نے مارخور ٹرافی ہنٹ کے چیک تقسیم کئے ۔


توشی شاشا مارخور کنزروینسی کے بارہ (12 ) ویلیج کنزرویش کمیٹیوں کے صدور نے اپنے اپنے کمٹیوں کے چیک وصول کئے ۔


ڈاکٹر سید فضل باقی کاکاخیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقامی آبادی کی علم میں ہے کہ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے برسرپیکار ہے اور مختلف قسم کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان میں سے ایک کامیاب کوشش مارخور ٹرافی ہنٹنگ ہے جو سائنسی اعتبار سے بھی ایک موثر ماڈل کے طور پر دنیا بھر میں ماناجاتا ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے مقامی آبادی سے اشتراکیت کی بنیاد پر مارخور ٹرافی ہنٹنگ کا آغاز کیاجس کے تحت مقامی لوگوں کو نہ صرف جنگلی حیات کے تحفظ میں ایک موثر شراکت دی گئی ہے بلکہ وسائل میں بھی ان کا حصہ بھی دیا گیا ہے ۔

انھوں نے کہاکہ اس پروگرام کا آغاز 1983 ء میں ڈیپارٹمنٹ کے زیرنگرانی چترال سے کیا گیا اور 1998ء سے باقاعدہ مقامی کمیونٹی کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ۔آج اس کا میاب ماڈل کی نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی پذیرائی کی جاتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ کنزرویشن کے نقطہ نظر سے اس کامیاب پروگرام کا ثبوت یہ ہے کہ مارخور جو کہ IUCN کے ریڈ لسٹ میں Endangered یعنی خطرے سے دوچار تھا آج اس کا سٹیٹس Near Threatened ہے جو کہ اس کی افزائش اور بحالی کی عکاس ہے ۔ انھوں نے کہاکہ مقامی سطح پر اس پروگرام کی کامیابی کے دو indicators ہیں ایک Ecological indicator ہے جو کہ اس کی تعداد کی اضافے کی صورت میں ہے اور بفضل خدا ان کی تعداد آج چترال وائلڈلائف ڈویژن ضلع چترال لوئر میں خاطر خواہ حد تک بڑھ چکی ہے اور کئی مقامات پر دریا کے کنارے ان کے جھُنڈ دیکھے جا سکتے ہیں۔
دوسرا Developmental Indicator ہے جو کہ مختلف وی سی سیز میں کروڑوں روپے کے فلاحی کاموں ، انفراسٹرکچر کے منصوبوں اور کنزرویشن سے متعلق ہے ۔لہذا آج کی پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ کنزرویٹرنے وی سی سیز کا ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امیدظاہر کی کہ یہ تعاون اور معاونت وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے اور اس کے ثمرات آنے والی نسلوں کو منتقل ہوں گے۔

وی سی سی کے کلسٹر تنظیم کے چیرمین نے محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخواہ کی کاوشوں کو سراہا کہ مارخور ٹرافی ہنٹگ توشی شاشا مارخور کنزروینسی کے ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ جو تعریف کے مستحق ہیں ۔ اور یہ عہد کیا کہ مقامی آبادی مستقبل میں بھی محکمہ جنگلی حیات خیبر پختواہ کے شانہ بشانہ جبگلی حیات کے انتطام اور حفاظت کےلئے کام کرینگے ۔

WhatsApp Image 2021 10 17 at 2.40.30 PM 22
WhatsApp Image 2021 10 17 at 2.40.30 PM 11

WhatsApp Image 2021 10 17 at 2.40.30 PM 3
WhatsApp Image 2021 10 17 at 2.40.29 PM 4
WhatsApp Image 2021 10 17 at 2.40.29 PM 1

شیئر کریں: