Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈعبدالغفور افریدی کا دورہ اپر چترال، پال اورڈی ار سی آفس کا افتتاح

شیئر کریں:

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈعبدالغفور افریدی کا دورہ اپر چترال، پال اورڈی ار سی آفس کا افتتاح

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور افریدی نے آج اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کا دورہ کیا جس میں انہوں اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں (Police assistant line) پال آفس کا باقاعدہ افتیتاح کیا۔ اس سے قبل پولیس ویریفکیش کے لیے اپر چترال کے لوگوں کو لوئیر چترال جانا پڑتا تھاجس سے نا صرف ذہنی پریشانی بلکہ وقت اور وسائل کا بھی ضیایع تھا اب تمام ویریفکیش کی سہولت پال آفس اپر چترال میں میسر ہونگے ۔

ار پی او ملاکنڈ پولیس اسٹیشن بونی پہنچنے پر پولیس کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔ ریجنل پولیس آفیسر بعد میں بونی پولیس اسٹیشن میں ڈی۔آر۔سی Dispute resolution council ممبران سے خطاب کیا اس میں ڈی آر سی کے ممبران کے علاوه پولیس آفیسرز ،پولیس جوانان اور علاقے کے معتبرات بھی موجود تھے ڈی پی او اپر چترال ذولفقار علی تنولی مہما ن کو خوش امدید کہا اور ڈی آر سی کے بارے جامع انداز میں گفتگو کی بعد میں ڈی آر سی اپر چترال کے چئیرمین مفتاح الدین ایڈوکیٹ ڈی آر سی کے کارکردگی اور مسائل پر روشنی ڈالی۔ریجنل پولیس آفیسر اپنے خطاب میں چترال کی پر امن ماحول کو الله کی طرف سے چترال کے کےلیے خصوصی تخفہ قرار دیا ۔انھوں نے ڈی آر سی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

chitraltimes DIG Malakand upper chitral visit2
chitraltimes DIG Malakand upper chitral visit4
chitraltimes DIG Malakand upper chitral visit1 1
chitraltimes DIG Malakand upper chitral visit1


شیئر کریں: