Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آفاق کے زیراہتمام اپراورلوئرچترال میں انسائیکلو پیڈیا کوئز مقابلوں کا اہتمام

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )اپر اورلوئرچترال میں آفاق انسائیکلوپیڈیا کوئزٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں کل67سرکاری نجی تعلیمی اداروں کے 992طلباء و طالبات شریک ہوئے ، ٹسٹ کا مقصد بچوں کو مستقبل میں کثیرالانتخابی طرز امتحانات سے روشناس کرانا اور ان کے جنرل نالج کو بہتر بنانا تھا ۔


اپراورلوئرچترال میں کل 13سنٹرز قائم کئے گئے ہیں کلاس 3سے 6 تک لیول ون اورکلاس 7سے 10تک کے طلباء وطالبات کولیول ٹو کے حساب سے ٹیسٹ میں بیٹھایاگیاہے۔اس ٹیسٹ میں بچوں سے 100سوالات پر مشتمل خانہ پری طرز کے سوالات پوچھے گئے تھے جن میں سائنس دانوں ، ایجادات ، ممالک اور جانوروں سے متعلق سوالات شامل تھے ، بچوں نے اس ٹیسٹ میں نہ صرف دلچسپی لی بلکہ اس اقدام کو اپنی معلومات اور علم کے لئے بہت موثر اقدام سراہا۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن فاراکیڈیمک کوالٹی (آفاق) چترال کے ایریاہیڈذوالفقارعلی خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آفاق کے زیر اہتمام اس ٹیسٹ کا انعقاد بچوں کے جنرل نالج کو بڑھانا اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرانا ہے تاکہ مستقبل میں خانہ پری طرز کے امتحانات کے لئے وہ تیار بھی ہوجائیں اور ان کو طریقہ کار بھی واضح کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ چونکہ مستقبل میں تمام تر امتحانات این ٹی ایس اور ایٹا طرز پر خانہ پوری کے طور پر لئے جائیں گے اس لئے آفاق کی کوشش ہے کہ سرکاری اور نجی سکولز کے بچوں کو اس سے روشناس کرکے ان کے جنرل نالج کو پروان چڑھا یا جاسکے۔

اس ٹیسٹ میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کو نقدی انعامات،شیلڈاوردیگرانعامات سے نوازجائے گا۔پروفیسروجہی الدین ،پروفیسرحسام ،عبدالحفیظ اوردیگرنے کہاکہ بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے،ذہنی افق کوسعت دینے ، اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور علمی استعداد میں اضافہ کرنے میں آفاق کا کردار قابل تحسین ہے۔

chitraltimes afaq encyclopidia test chitral
chitraltimes afaq encyclopidia test chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53693