Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو میں کمرعمری کی ایک شادی کو ضلعی انتطامیہ اپر چترل نے ناکام بنادی

شیئر کریں:

اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال ضلع میں تورکھو تحصیل کے ایک گاؤں میں کم عمری کی شادی کو ضلعی انتظامیہ نے ناکام بنادیا جہاں 18سال سے کم عمر کی ایک لڑکی کا نکاح اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ذولفقارالملک کے بیٹے کے ساتھ کیا جارہا تھا جبکہ جمعہ کے روز رخصتی کے تمام انتظامات بھی مکمل تھے اور بارات بھی ایک دن پہلے بونی پہنچ گئی تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ جب ڈی سی اپر چترال محمد علی خان کو اس بارے میں خفیہ اطلاع ملی تو انہوں نے لڑکی کی عمر ان کے باپ سے معلوم کرنے کے بعد ان کوصاف بتادیا کہ شادی ہونے پر ان کے خلاف کم عمری کی شادی کے قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے تحت نکاح خوان اور گواہان سمیت لڑکے باپ کے خلاف مقدمہ شامل ہیں جس پر شادی کا پروگرام منسوخ کردیاگیا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ شادی کا پروگرام منسوخ ہونے پر ڈی ای او ذولفقار الملک نے اپنے بیٹے کی بارات واپس نوشہرہ لے گئے۔ جب ڈی سی اپر چترال سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ لڑکی عمر اٹھارہ سال سے کم ہونے کی بنا پر اس شادی کو روک دیا گیا جوکہ خلاف قانون ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53645