Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی سنت رحمت اللعٰلمین ﷺ پورٹل خیبر پختونخوا کا اجراء

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا نے عشرہ رحمت اللعٰلمین ﷺ کی مناسبت سے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی سنت رحمت اللعٰلمین ﷺ پورٹل خیبر پختونخوا کا اجراء کر دیا ہے جس سے عشرہ رحمت اللعٰلمین ﷺ کے مبارک ایام کے دوران سنت رسول ﷺ کی اہمیت و فضیلت کو عوام الناس میں زندہ و جاوید رکھنے جیسے عظیم مقصد کی ترویج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں کوئی بھی مسلمان شہری کسی ایک مبارک سنت رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے 30 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر www.rabiulawal.kp.gov.pk پر 19 اکتوبر 2021 تک اپ لوڈ کر سکتا ہے۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ بہترین اور جامع ویڈیوز بھیجنے والے کو حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی اسناد اور شیلڈ زسے نوازا جائیگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
53609