Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج خاص میں نادرا آفس جلد کھولا جائیگا ۔ وزیرداخلہ شیخ رشید

شیئر کریں:

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مستوج خاص میں نادرا آفس کھولنے کی منظوری دیدی ہے ۔ گزشتہ دن عوامی مسلم لیگ کے صوبائی صدر خیبرپختونخوا سید عبداللہ شاہ کی قیادت میں ایک وفد نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔ جس میں صوبائی نائب صدر دلشاد افریدی ، صوبائی، جنرل سیکریٹری قیصر حیات ، مرکزی جنرل سیکریٹری غزالہ محمود اور ضلع اپر چترال کے صدر سابق کونسلر سید احمد حسین شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

وزیرداخلہ ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران مختلف امور زیر بحث آئے ۔ اپر چترال کے صدر سید احمد حسین شاہ نے وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ اپر چترال میں صرف ایک نادرا آفس ہونے کی وجہ سے شناختی کارڈ ودیگر امور کی انجام دہی کیلئے لوگوں کو بونی میں کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ لہذاتحصیل ہیڈ کوارٹر مستوج خاص میں نادرا کا دفتر کھول دیا جائے۔ اور ساتھ انھوں نے اپر چترال میں پاسپورٹ آفس بھی کھولنے کا مطالبہ کیا۔ وزیرداخلہ نے موقع پر متعلقہ اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ مستوج خاص میں نادرا آفس کھولا جائے تاکہ لوگوں کو انکی دہلیز پر شناختی کا رڈ کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔ انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد مستوج میں نادرا آفس کھولاجائیگا۔ جبکہ پاسپورٹ آفس کیلئے حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔

ملاقات کے بعد اپر چترال کے صدر سید احمد حسین شاہ چترال ٹائمز کو بتایا کہ وزیرداخلہ نے نادرا آفس کے مسئلے کو انتہائی سنجیدہ لیاہے اور بہت جلد آفس کھولنے کی یقین دہانی کی ہے۔

chitraltimes awami muslim league delegation met minister interior shaikh rasheed

شیئر کریں: