Chitral Times

Jun 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہیلتھ سروس، اے۔کے۔آر۔ایس۔پی اور محکمہ بہبودآبادی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان ،چترال ریجن کے زیر نگرانی صحت مند خاندان پروجیکٹ کے تحت خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے واسطے معاشرے میں صحت مند گھرانے کی تشکیل کو شرمند ہ تعبیر بنانے کے لئے آغا خان فاونڈیشن پاکستان اور محکمہ بہبود آبادی صوبہ خیبر پختوانخواہ کے مابین باہمی تعاون کے یاداشت پر دستخط کیا گیا،جس کی رو سے چترال میں اس پروجیکٹ پرعمل دارمد کو یقینی بنانے کے لئے ان دونوں محکمہ جات نے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔ اس حوالے سے بدھ کے روز مقامی ہوٹل میں ایک کوارڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب میں

ڈی جی محکمہ بہبود آبادی صوبہ خیبر پختوانخواہ سید محمد فارو ثقلین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان فاونڈیشن ضلع چترال میں صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں گران قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔صحت کے شعبے سے وابسطہ تما م طبی عملہ صحت مند معاشرے کی تشکیل لے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔اے کے ڈین این کی خدمات خراج تحسین کے مستحق ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اس بات کی یقن دہانی کرائی کہ اس مفاہمتی یاداشت کے بعد ہمیشہ ہماری تعاون آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے ساتھ رہے گا۔اس تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ بہبود آبادی آیاز محمود عباسی نے بھی خطاب کیا ۔

آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان ،خیبر پختوانخواہ و پنجاب کے ریجنل ہیڈ معراج الدین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اور آغا خان فاونڈیشن کے پروگرام آفسیر ڈاکٹر قیوم نورانی نے اس پروجیکٹ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔اس تقریب میں یو این ایف پی اے خیبر پختونخواہ کے ہیڈ ڈاکٹر رفیق اور ان کی ٹیم ،ڈپٹی ڈایرکٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر تنویر،صحت مند خاندان پروجیکٹ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام گلگت چترال کے پروگرام مینجر فریدہ ناز، ڈی ایچ آو رحمت آمان ضلع اپر چترال، ڈسٹرکٹ پاپویشن آفیسر اپر چترال خورشید علی موجود تھے۔

chitraltimes akhsp sehat mand project semninar chitral2
chitraltimes akhsp sehat mand project semninar chitral3
chitraltimes akhsp sehat mand project semninar chitral


شیئر کریں: