Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ پل کوٹریفک کیلئے جلد بحال کیا جائے۔ انجینئر فضل ربی صدر پی پی پی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے صدر انجنئیر فضل ربی جان نے اپنے ایک اخباری بیان میں حکومت اور این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرم چشمہ پل کی بحالی کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے جوکہ حال ہی میں ایک اویر لوڈڈ ٹرک عبور کرتے ہوئے پل کو شدید نقصان پھنچایا ہے  ہے جس کی وجہ سے مختلف دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہو چکی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت  وہاں کے کسانوں کے ہزاروں ٹن الو کی فصل مارکیٹ پہنچانے کے لیے تیار پڑی ہیں اگر خدا نخواستہ اس پل کی بحالی میں  زیادہ وقت لگا تو یہاں کے غریب کسانوں کے فضل مارکیٹ پہنچنے سے پہلے خراب ہونے کا خدشہ ہے لہذا یہ متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس پل کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔


شیئر کریں: