Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا عمل 7 نومبر سے 6 دسمبر تک جاری رہیگا۔ ضلعی الیکشن کمشنر

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی الیکشن کمشنر چترال لوئیر و اپر فلک ناز نے کہا ہے کہ پورے ملک کی طرح چترال لوئیر اور اپرمیں بھی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا عمل 7 نومبر سے 6 دسمبر 2021 تک جاری رہے گا۔ جس میں تصدیق کنندگان گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کرینگے۔ انھوں نے سب سے درخواست کی ہے کہ تصدیق کنندگان کے ساتھ بھرپور تعاوں کریں۔ تاکہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے عمل کو آئین اور قاںون کے مطابق سر انجام دے سکیں۔ تاکہ آنے والے انتخابات کے منصفانہ انعقاد کے لئے غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیا رکی جا سکیں۔


یادرہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آذاد اور خود مختار آئینی ادارہ ہے، جسے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کی زمہ داری سونپی گئی ہے، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کیلئے درست، قابل اعتبار اور مستند انتخابی فہرستوں کی تیاری پہلا انتہائی اہم مرحلہ ہے، غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں نہ صرف رائے دہندگاں کو ان کا حق رائے دہی دیتی ہے، بلکہ انتخابی عمل کی شفافیت کو بھی یقینی بناتی ہے۔اسی لئے انتخابی فہرستوں کی تیاری میں عوام تعاون کریں ۔

شکریہ


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53536