Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

درخت سے گر کر ایک نوجوان جان بحق دوسرا زخمی ہوگیا

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین )درخت سے گر کر ایک نوجوان جان بحق دوسرا زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ بمبوریت کے مقام بتریک میں پیش آیا ۔ جہاں مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والا بمبوریت بتریک کا رہائشی نوجوان محمد عدیل ولد تعلیم خان لال گذشتہ روز چلغوزہ جمع کرنے کیلئے جنگل گیا ۔ اور شام کو واپس نہیں آیا ۔ جس پران کے رشتے دار اورمقامی لوگ ان کی تلاش میں جنگل گئے۔ اور تلاش بیسیار کے بعد رات 12 بجے مردہ حالت میں وہ ایک درخت کے نیچے سے ملی ۔ جو کہ چلغوزہ جمع کرتے ہوئے درخت سےگر کر جان بحق ہوا تھا ۔

مقامی لوگوں کے مطابق بائیس سالہ نوجوان عدیل انتہائی ملنسار، فرمان بردار اور والدین کا کماو بیٹا تھا ۔جس نے چلغوزےکے حالیہ سیزن میں بڑے پیسےکمائی کرکے والدین کا ہاتھ بٹایا تھا ۔ جبکہ گذشتہ روز وہ یہ کہہ کر جنگل گیا تھا ۔ کہ اب کے بار جو چلغوزے جمع ہوں گے ۔ ان کو بیچ کر میں اپنی ضرورت کی چیزیں خریدوں گا ۔ لیکن قدرت کو شایدمنظور نہ تھا ۔ اور وہ جنگل میں چلغوزے کے درخت سے گر کر جان بحق ہو گیا ۔ مرحوم عدیل کے نماز جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ جس کے بعد ان کو آبائی قبرستان بتریک میں سپرد خاک کیا گیا ۔ دوسرا واقعہ بمبوریت کے مقام شیخاندہ میں پیش آیا ۔ جہاں ایک اور نوجوان شاہداللہ ولد شمس اللہ درخت سے اخروٹ اتارتے ہوئےپاوں پھسل کر نیچے گرا اور زخمی ہوا ۔ جسے بعد آزان ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کیا گیا ہے ۔جن کا علاج جاری ہے ۔


شیئر کریں: