Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دیراورسیز ایسوسی ایشن کا ‘دیر باجوڑ چترال ڈیویلپمنٹ کانفرنس کیلئے تمام مکتبہ فکر کو دعوت

شیئر کریں:

دیراورسیز ایسوسی ایشن کا ‘دیر باجوڑ چترال ڈیویلپمنٹ کانفرنس کیلئے تمام مکتبہ فکر کو دعوت

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دیر اورسیز ایسوسی ایشن کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ہفتے کے روز رحیم شاہ اخون خیل کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقدہ تقریب میں 24اکتوبر کو تیمرگرہ میں منعقد ہونے والی ‘دیر باجوڑ چترال ڈیویلپمنٹ کانفرنس ‘میں شرکت کے لئے چترال کے تما م سول سوسائٹی تنظیموں اور سیاسی قیادت کو شرکت کی دعوت دی جہاں ان پانچ اضلاع پر مشتمل الگ ڈویژن کا قیام، سی پیک منصوبہ، این 45 اور انٹرنیٹ سروس جیسے بنیادی مسائل پر بحث وتمحیص کے بعد حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے صدر اور چترال میں انسانی حقوق کا علمبردار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان اور امریکہ میں رحیم شاہ اخون خیل کی خدمات پر روشنی ڈالی اور چترالی عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، انجینئر فضل ربی جان (پی پی پی لویر چترال)، امیراللہ خان (پی پی پی اپر چترال)، مولانا رحمت اللہ اخونزادہ(چترال لویر)، مولانا عبدالرحمن (جے یو آئی لویر چترال)، مولانا فتح الباری (اپر چترال)، الحاج عیدالحسین (پی پی پی)، سید احمد خان (پی ایم ایل این)، غلام مصطفی ایڈوکیٹ(ڈسٹرکٹ بار اپر چترال)، محمد وزیر (چیمبر آف کامرس)، مولانا اظہر اقبال (تجاریونین)، ظہیرا لدین(چترال پریس کلب)، صاحب نادر ایڈوکیٹ اور دوسروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس کانفرنس کو وقت کا اہم تریں ضرورت قراردیتے ہوئے کہاکہ جن مسائل کی طرف نشاندہی کی گئی ہے، ان کا مستقبل کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔

اپنے خطاب میں رحیم شاہ اخون خیل نے چترال کے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو کانفرنس میں باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہاکہ یہ علاقے کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور اسے ترقی کی شاہراہ میں گامزن کرنے کی طرف پہلاقدم ہے جس میں ہمیں متحدو متفق ہوکر جدوجہدکرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر تمام مہمانوں کو چترال کی روایتی تخفے چترالی ٹوپی (پھکوڑ) پیش کئے گئے۔

chitraltimes dir overseas association chitral bar visit1
chitraltimes dir overseas association chitral bar visit2
chitraltimes dir overseas association chitral bar visit5
chitraltimes dir overseas association chitral bar visit3
chitraltimes dir overseas association chitral bar visit4
chitraltimes dir overseas association chitral bar visit
chitraltimes dir overseas association chitral bar visit8

شیئر کریں: