Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دیر سے چترال آتے ہوئے گاڑی لواری ٹنل کے اندر الٹ گئی، پندرہ افراد زخمی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لواری ٹنل کے اندر ہائی ایس گاڑی الٹنے سے پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کےمطابق دیرکے علاقہ گرگٹ سے ایک فیملی چترال شادی میں شرکت کیلئے آرہی تھی ، تیز رفتاری کے باعث گاڑی ٹنل کے اندر الٹ گئی ہے ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال دیرمنتقل کردیا گیا، گاڑی میں پندرہ افراد سوار تھے۔ بارہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو پہنچادیاگیا ہے, زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ تین معمولی زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینےکے بعد فارع کردیا گیا ، باقی زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

lowari tunnel accident2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53342