Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بازار میں ہفتہ صفائی مناکر ہرقسم کی گندگی اور الودگی سے پاک کیا جائیگا۔ ٹی ایم او چترال

شیئر کریں:

چترال بازار میں ہفتہ صفائی مناکر ہرقسم کی گندگی اور الودگی سے پاک کیا جائیگا۔ ٹی ایم او چترال

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تجار یونین چترال کا ایک نمائندہ وفد جمعرات کے روز ٹی ایم او چترال مصباح الدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت بشیر احمد صدر تجار یونین چترال کررھے تھے۔وفد نے ٹی۔ایم۔او چترال کو چترال بازار کے مسائل سے آگاہ کیا۔چترال بازار کو صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ایک ماڈل بازار بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔وفد نے ٹی۔ایم۔او چترال کو بتایا کہ چترال بازار اور خاص کر بائی پاس روڈ چترال اور چترال کے زیادہ تر ورکشاپس میں پانی کی شدید قلت ہے۔جس کی وجہ سے تجار برادری شدید پریشانی اور تکلیف سے دوچار ہے۔

ٹی۔ایم۔او نے وفد کو یقین دلایا کہ ٹی۔ایم اے چترال چترال بازار کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تجار یونین چترال کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو یقینی بنائے گی۔اور عنقریب ہفتہ صفائی مناکر چترال بازار کو ہر قسم کی گندگی اور آلودگی سے پاک کیاجائے گا۔اس کے علاؤہ چترال بازار میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

چترال بازار

شیئر کریں: