Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ ریشن بجلی گھر، اکنامک زون و دیگر منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔ سرتاج احمد

شیئر کریں:

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر و رہنما پی ٹی آئی چترال سرتاج احمد خان نے خیبرپختونخوا اور چترال کے صنعتی ترقی اورمعاشی مستقبل کے حوالہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شیشی ایری گیشن چینل دروش کو محکمہ آبپاشی کے حوالہ کرنے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروس میں صحت انصاف کارڈکا اجراء، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دروش میں کلاسز کا آغاز ،دروش پل کے زمین کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ ، دروش لواری اپروچ روڈ فوری تعمیر و بحالی ، دروس ارندو روڈ کی فوری تعمیر و اراضی مالکان کو معاوضہ دینے، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال کی توسیع اورسی اینڈ ڈبلیو آفس کی دنین منتقلی ،وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کوچترال ہیڈکوارٹر ہسپتال سے الگ کرکے علیحدہ ایڈمنسٹریٹر تعیناتی، چترال ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام، اکنامک زون گہریت میں پلاٹوں کی قیمت میں کمی، پرانا گودام گہریت کو اکنامک زون کے حوالہ کرنا ، محکمہ فارسٹ کے ذریعے ایک لاکھ پچاس ہزار مکعب فٹ کوٹہ کی صارفین کے لئے آسان ترسیل، چترال کے کمرشل استعمال کے لئے سنٹرل ڈپو کے قیام کی منظوری ، محکمہ فارسٹ کےلئے شہید پیکیج پر عمل درآمد، چترال میں

فارسٹ بچاؤ آلات کی منظوری،گولین واٹر سپلائی اسکیم کو ڈبلیو ایس یو کے حوالے کرنا، گرم چشمہ کے چشمے کو اسٹیٹ آف دی آرٹ تعمیر کرنے،پرائم منسٹر ہاؤ س گرم چشمہ کی تعمیر اور علیحدہ سڑک کی منظوری ،، شاہ سلیم و ارندو بارڈر اسٹیشن کے لئے ایک ایک میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر کی ہدایت، کریم آباد روڈ اور آرکاری روڈ کو ایشین ڈیویلپمنٹ یا دیگر ڈونر کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنا، چترال کے جنگلات کو بچانے کے لئے سبسیڈائز ریٹ پر بجلی کی فراہمی کے مطالبات پیش کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے روڈوں کی تعمیر کے حوالے سے فوری طور پر وفاقی وزیر مراد سعید سے ٹیلی فون پر رابطہ کرلیا اس کے علاوہ اپروچ روڈ کی فوری مرمت کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ شندور چترال خیبرپختونخوا کا حصہ ہے اور غیر ضروری افواہ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے ریشن بجلی گھر، اکنامک زون گہریت اور دیگر متعدد منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لئے چترال کا جلددورہ کرینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
53295