Chitral Times

Nov 27, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی اے ایس اور ڈی ایم ایس گریڈ 17 کیلئےء محکمانہ امتحانات 12 اکتوبرسے شروع ہونگے

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) پاکستان ایڈ منسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) اور ڈسٹرکٹ منیجمنٹ سروس (ڈی ایم ایس) گریڈ 17 کے لئےء محکمانہ امتحانات (سیکنڈ ٹرم) 12 اکتوبر تا 21 اکتوبر 2021 تک سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، بنوولنٹ فنڈ بلڈنگ صدر وڈ پشاور کینٹ میں صبح 10:30 بجے سے 1:30 بجے تک منعقد کئے جائیں گے۔ جس کے لئے پیپرز کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 12 اکتوبرکو ٹریژری کا پیپر, 13 اکتوبر کو لوکل گورنمنٹ، 14 اکتوبر کو سول لاء (ون اینڈ ٹو)، 15 اکتوبر کو جیل، 18 اکتو بر کو ریو نیو لاء (ون اینڈ ٹو)،19 اکتوبر کو ریونیو لاء (تھری اینڈ ٹو) 20اکتوبر کو کریمنل لاء (ون اینڈ ٹو) اور 21 اکتوبر کو کریمنل لاء (تھری اینڈ ٹو) کا پیپر منعقد کئے جائیں گے۔

تمام امیدواروں کو امتحان دینے کے لئے اپنا بیئر ایکٹس(کمنٹری)، اپنا پن، پیپر بورڈ، پنسل اور اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ امتحانی سیکشن کسی امیدوار کو بیئر ایکٹس دینے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: