Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تجاریونین چترال کی وفد کا ایم این اے سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )تجار یونین چترال کے ایک وفد نے صدر بشیر احمد کی قیادت میں ممبر قومی اسمبلی چترال مولانا عبد الاکبر چترالی سے چترال میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفد نے چترال بازار اور بائی پاس روڈ پر بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی ، سٹریٹ لائٹس ، پبلک لیٹرین جیسے مسائل اور چترال بازار ون وے ہونے اور کورونا کی وجہ سے کاروبار پر پڑنے والے منفی اثرات سےمتعلق تفصیلی طورپر ایم این اے کو آگاہ کیا ۔ اور بعض مسائل کےحل کیلئےفنڈ کی فراہمی کا مطا لبہ کیا ۔

وفد نے ایم این اے کو بتایا ۔ کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران کوروناوائرس ، بیروزگاری کی وجہ سے کاروبار کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور زیادہ تر تاجر مشکل سے دکانات کے کرائے اور اخراجات برداشت کررہےہیں ایسے میں حکومت کی طرف سے کاروباری لوگوں کی مدد کئےجانےکی بجائے انتظامیہ کے ذریعے معمولی نوعیت کی غلطی پر بھاری جرمانے کرکے دکانداروں پر مزید ظلم ڈھایا جا رہا ہے ۔ جو کہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے ۔ اس لئے چترال کے ممبران اسمبلی انتظامیہ سےبات کرکے لوگوں پر ہونے والے بھاری جرمانوں کی صورت میں ہونے والی زیادتی کو روکنے میں ہماری مدد کریں ۔ ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے وفد کو یقین دلایا ۔ کہ چترال بازار کےمسائل حل کرنے کے سلسلے میں وہ تجار یونین چترال کے ساتھ ہیں ۔ اور وہ ان کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔

chitraltimes tujjar union chitral met mna

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53218